دوشنبه, اپریل 21, 2025
Homeخبریںخلیجی ممالک ایران کے خلاف ٹھوس اور فیصلہ کن موقف اختیار کریں۔...

خلیجی ممالک ایران کے خلاف ٹھوس اور فیصلہ کن موقف اختیار کریں۔ شاہ سلمان بن عبدالعزیز

ریاض(ہمگام نیوز ڈیسک)سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا کہ عالمی برادری ایران کو دوسروں کے معاملات میں مداخلت سے روکنے کے لیے ہر ممکن اقدام کرے۔خلیج تعاون کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سلمان بن عبدالعزیز نے کہا کہ خلیجی ملک سلامتی کے لیے مل کر ایران کا مقابلہ کریں۔انہوں نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف ٹھوس اور فیصلہ کن موقف اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔سعودی بادشاہ کا کہنا کہ دہشتگرد کارروائیوں سے تجارتی جہاز اور تیل کی عالمی سپلائی کو خطرات ہیں، خطے میں ایرانی مداخلت قیام امن کی کوششوں کے لیے چیلنج ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز