یکشنبه, سپتمبر 29, 2024
Homeخبریںبی ایل ایف نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کر لی

بی ایل ایف نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کر لی

 کو ئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے فورسز اور عسکری تعمیراتی کمپنی ایف ڈبلیو او پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ آج صبح ساڑھے دس بجے ہما رے سرمچاروں نے گیشکور زیک میںفورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس سے فورسز کوجانی نقصان پہنچا اور سرمچار بحفاظت وہاں سے نکل گئے ،فورسز کی مدد کو آنے والے اہلکاروں نے سرمچاروں کا تعاقب کیا، جس سے صبح 11بجے سے شام چار بچے تک لڑائی جاری رہی۔یہاں بھی بلوچ سرمچاروں نے قابض فورسز سے بہادری کیساتھ لڑ کر دو گاڑی اور دو موٹر سائیکلوں کو تباہ کردیا، اس لڑائی میں فورسز کے درجن سے زائد اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔یہ بات انہوں نے بدھ کی شب نامعلوم مقام سے سٹلا ئٹ فو ن پر این این آئی کو بتائی تر جمان نے مزید کہاکہ اس کے علا وہ آج ہی مشکے تنک میں شردوئی کے مقام پرفورسز کی دو گاڈیوں پر حملہ کرکے چار اہلکاروں کو ہلاک اور دو کو زخمی کیا جبکہ دونوں گاڈیوں کو شدید نقصان پہنچا۔ منگل کے روز پنجگور،کاٹاگری میں ایف ڈبلیو او کے کیمپ پر سرمچاروں نے خود کار ہتھیاروں سے حملہ کر کے3 اہلکاروں کو ہلاک اور دو کو زخمی کیا۔ اس کے علاوہ یکم مارچ کو کولواہ کے علاقے بزداد،نیلتاکی میںفورسز کے قافلے پر سرمچاروں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کر کے فورسز کو جانی و مالی نقصان پہنچایا۔ مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض ریاستی فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز