بارکھان ( ہمگام نیوز بارکھان کے علاقے بغاؤ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بارکھان کے دورافتتادہ علاقے بغاو میں گزشتہ روزپرانی دشمنی پر فائرنگ سے ایک بوڑھا شخص میان کھیتران موقع پر جاں بحق ہوگیا ہے-واضع رہے بارکھان کے علاقے بغاومیں رواں سال اب تک قبایلی تنازعات کے باعث 30سے زیادہ افراد موت کی بھینٹ چڑ چکے ہیں ضلع کے علاقے میں لیویز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوئی رٹ موجود نہیں ہے-


