شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںسوڈان: فوج کی مظاہرین پر فائرنگ، 30 افراد جاں بحق، سیکڑوں زخمی

سوڈان: فوج کی مظاہرین پر فائرنگ، 30 افراد جاں بحق، سیکڑوں زخمی

خرطوم (ہمگام نیوز ڈیسک )سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں عمر البشیر کے بعد حکومت پر قابض فوجی کونسل کے خلاف فوجی ہیڈکوارٹرز کے باہر دھرنے دے کر بیٹھے مظاہرین پر ہونے والی فوج کی فائرنگ سے 30 سے زائد افراد جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق مظاہرین کے قریب موجود ڈاکٹروں کی کمیٹی کا کہنا تھا کہ خرطوم میں آرمی ہیڈاکوارٹرز کے باہر موجود مظاہرین پر سوڈانی ملٹری کونسل نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 30 سے زائد افراد جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہیں۔سینٹرل کمیٹی آف سوڈان کا کہنا تھا کہ ‘آرمی ہیڈ کوارٹر میں پیش آنے والے واقعے میں میں ہلاکتوں کی تعداد30 سے زائد ہوگئی ہیں’۔قبل ازیں ڈاکٹرز کی کمیٹی نے 13 افراد کی ہلاکت اور 116 زخمیوں کی تصدیق کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز