ڈیرہ مراد جمالی( ہمگام نیوز )اطلاعات کے مطابق ضلع نصیر آباد کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں سٹی تھانہ کے حدود میں نامعلوم مسلح افراد کے فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں. فائرنگ کے واقعے میں ہلاک افراد کا تعلق عُمرانی قبیلے سے ہے بتایا جا رہا ہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کی وجہ سے پیش آیا ہے. فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں.


