یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںپاکستانی فورسز کےہاتھوں جبری طور پر اغواء والد کو بازیاب کیا جائے....

پاکستانی فورسز کےہاتھوں جبری طور پر اغواء والد کو بازیاب کیا جائے. معصوم بچی کی اپیل

کوئٹہ (ہمگام نیوز) پاکستانی فورسز ہاتھوں جبری طور پر اغواء گل محمد مری ولد بہار خان کی معصوم بچی نے ایک ویڈیو اپیل جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکے والد کو بازیاب کیا جائے، اگر انہوں نے کوئی جرم کیا ہے تو انہیں عدالت میں پیش کر کے سزا دی جائے. گل محمد مری کی معصوم بچی نے انسانیت دوستوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکے والد کو سات سال قبل 7 اگست 2012 کو پاکستانی خفیہ ایجنسیوں نے کلی بڑو کوئٹہ سے جبری طور پر اغواء کر لیا تھا سات سال گزرنے کے باوجود انکے والد کو غیر قانونی طور پر حراست میں لیا گیا ہے 

بچی نے انسانیت دوستوں اور ملکی اداروں سے اپیل کیا ہے کہ انکے ابو کی بحفاظت بازیابی میں اپنا کردار ادا کریں.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز