Homeخبریںشال سے نوجوان لاپتہ ،قلعہ عبداللہ دلہن کا باپ فائرنگ میں ھلاک...

شال سے نوجوان لاپتہ ،قلعہ عبداللہ دلہن کا باپ فائرنگ میں ھلاک ،تربت ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق، پانچ زخمی ہوگئے

شال ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان شال سٹی تھانہ کے رہائشی کم عمر نوجوان محمد یوسف ولد عبدالوہاب قوم آچکزئی شاخ عدوزئی کے اہلخانہ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ وہ گزشتہ 15 دنوں سے لاپتہ ہیں ۔ سٹی تھانہ کوئٹہ میں اطلاعی رپورٹ درج کردی گئی ہے ۔

والدین نے اپیل کی ہے کہ

اگر کسی کو ان کے حوالے سے خبر ہوتو برائے مہربانی اس نمبر پر رابطہ کریں یا قریبی پولیس تھانے کو اطلاع دیں

03138200544

۔

ادھر کچلاک میں شادی کی تقریب کے دوران دلہن کا باپ ھلاک ہوگیا بتایا جارہاہے کہ تقریب دوران ہوائی فائرنگ کے بعد بندوق میں ایک گولی باقی رہ گئی تھی۔ بعد ازاں اچانک گولی چلنے سے دلہن کے والد گولی لگنے کے باعث جاں بحق ہوگئے۔

دریں اثنای تربت میں سیٹلائٹ ٹاؤن کے بلاک ڈی میں موٹر سائیکل اور وین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی بلوچ روڈ، بہمن کراس پر ٹریفک حادثہ، وین اور موٹرساثیکل کے ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ایک شخص اکرم ولد اختر سکنہ سوراب جاں بحق جبکہ دو افراد عبداللہ ولد علی سکنہ سوراب اور لطیف ولد رحیم سکنہ سوراب زخمی ہوگئے۔ جنہیں ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردیا گیا بعد ازاں دو زخمیوں کو کراچی بھیج دیا گیا ۔ جبکہ وین ڈرائیور غلام نبی ولد واحد کلگ تگران تمپ محفوظ رہے جو پولیس کی تحویل میں ہے ،پولیس ذرائع مطابق نعش ورثا کے حوالے کیاگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز