جمعه, اپریل 18, 2025
Homeخبریںسرینگر:مسلح افراد کا انڈین فورس پر حملہ،5سیکورٹی اہلکارہلاک

سرینگر:مسلح افراد کا انڈین فورس پر حملہ،5سیکورٹی اہلکارہلاک

سرینگر(ہمگام نیوزڈیسک) بروز بدھ مسلح افراد نے سری نگر سے تقریباً 60 کلو میٹر جنوب میں واقع اننت ناگ کی کھنہ بل پہلگام روڑ پر تعینات ریاستی پولیس اور سی آر پی ایف کی ایک مشترکہ پارٹی پر خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ اہل کاروں کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک حملہ آور بھی ہلاک ہو گیا۔بُدھ کی شام مسلح افراد نے بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کے جنوبی شہر اننت ناگ کی ایک مصروف سڑک پر تعینات انڈین سیکورٹی فورسز پر اچانک حملہ کر کے پانچ اہل کاروں کو ہلاک اور چار کو زخمی کر دیا۔ ہلاک ہونے والے اہلکاروں کا تعلق انڈیا کی وفاقی پولیس فورس سی آر پی ایف سے ہیں ۔

انتظامی عہدیداروں کے مطابق، حفاظتی دستوں کی جوابی فائرنگ میں ایک حملہ آور بھی مارا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مارے گئے حملہ آور نے جس اے کے رائفل کا استعمال کیا تھا اُسے پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔سری نگر میں پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ مارے گئے حملہ آور کے ساتھیوں کی تلاش کے لیے علاقے میں وسیع پیمانے پر آپریشن شروع کر دیا گیا ہے جس میں مقامی پولیس کے اسپیشل آپریشنز گروپ اور سی آر پی ایف سمیت فوج بھی شامل ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ مسلح افراد کی فائرنگ میں زخمی ہونے والے اننت ناگ کے صدر پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او کو سری نگر کے ایک بڑے اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق، اسے سینے میں گولی لگی ہے۔ زخمی ہونے والی مقامی خاتون اننت ناگ کے ایک اسپتال میں زیرِ علاج ہے۔

اننت ناگ ضلع اسپتال کے سپرنڈنڈنٹ نے فون پر بتایا ہے کہ سی آر پی کے جن پانچ زخمی اہل کاروں کو اسپتال میں لایا گیا تھا اُن میں سے تین وہاں پہنچتے ہی چل بسے۔ بعد میں دو اور زخمی اہل کار بھی ہلاک ہو گئے۔

ایک مقامی خبر رساں ایجنسی، جی این ایس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی حمایت یافتہ مسلح مزہبی تنظیم ’العمر مجاہدین‘ نے انڈین سیکورٹی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز