پنجگور ( ہمگام نیوز ) ہمگام نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پنجگور میں پینے کے لیے صاف پانی ناپید ہو چکی ہے.
عوامی حلقوں کے مطابق پنجگور کے علاقوں میں صاف پینے کے پانی کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے لوگ گردوں، معدے، کالے یرقان اور دوسرے مہلک بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں.
ان کا کہنا ہے کہ محکمہ ہیلتھ ہر سال پینے کے پانی کے منصوبہ کے نام پر کروڑوں روپے کی ٹینڈرز کرتے ہیں لیکن اس کے باوجود پنجگور کے عوام پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں.
دوسری جانب تربت کے علاقے گودان، وڈھے بازار میں بھی صاف پانی ناپید ہوچکی ہے، علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ علاقہ کربلا کا منظر پیش کرنے لگا ہے. وہ در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں.