یکشنبه, اپریل 20, 2025
Homeخبریںتربت : ایف سی کی وجہ سے لوگوں کی زندگیاں اجیرن

تربت : ایف سی کی وجہ سے لوگوں کی زندگیاں اجیرن

کیچ (ہمگام نیوز) نماہندہ ہمگام نیوز کے مطابق تربت شہر میں ایف سی نے موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی رجسٹریشن کے نام پر مقامی لوگوں کی زندگیاں اجیرن بنا دی ہیں.

تفصیلات کے مطابق کیچ کے علاقے تربت میں لوگوں کے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو اصلی کاغذات ہونے کے باوجود ایف سی انہیں تنگ کر رہی ہے. فورسز کی جانب سے مقامی لوگوں کو کہا گیا ہے کہ وہ اپنے موٹر سائیکل اور گاڑیاں ایف سی کیمپ لاکر ریجسٹر کروائیں، جس کی وجہ سے مقامی لوگوں میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے.

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ایف سی زبردستی ہزاروں لوگوں کو کیمپ بلاکر تربت کی تپتی گرمی میں گھنٹوں لائن پر کھڑی کرتی ہے جس کی وجہ سے عورتوں اور بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے.

زرائع کے مطابق پاکستانی قابض فورسز ایف سی نے لوگوں کو دھمکی دی ہے کہ اگر اپنے موٹر سائیکل اور گاڑیاں ایف سی کیمپ رجسٹر نہ کروائے تو انکے سائیکل اور گاڑیوں کو ضبط کر لیا جائے گا.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز