کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن ٹائیگرز کے ترجمان میران بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ آج صبح بلوچ لبریشن ٹائیگرز کے سرمچاروں نے سوئی کے علاقے نیلغ میں مندو کنڈ کے مقام پر ریاستی سرپرستی میں چلنے والے ڈیتھ سکواڈ کے اہلکاروں کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا ۔
حملے میں ایک ریاستی کارندہ ہلاک جبکہ دو زخمی ہوئے ہیں ۔
میران بلوچ نے کہا کہ تنظیم کی کاروائیاں بلوچستان کے مکمل آزادی تک جاری رہینگے.


