Homeخبریںوی بی ایم پی کا احتجاجی کیمپ 6391ویں روز جاری، مختلف مکاتب...

وی بی ایم پی کا احتجاجی کیمپ 6391ویں روز جاری، مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی اظہار یکجہتی

شال ( ہمگام نیوز ) بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کا احتجاجی کیمپ 6391ویں روز بھی جاری رہا

 

اس دوران مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے احتجاجی کیمپ کا دروہ کیا اور لاپتہ افراد کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کیا

 

12 مارچ کو مشرقی بائی پاس کوئٹہ سے جبری لاپتہ غلام حیدر کے والدین نے احتجاج میں شرکت کیا انہوں نے بتایا کہ کمیشن کے حکم پر حیدر کی ایف آئی آر سیکورٹی فورسز کے خلاف درج ہوا ہے اور پولیس نے چشم دید گواہوں کے بیانات بھی ریکارڈ کیا لیکن اس کے باوجود بھی انہیں اب تک غلام حیدر کے بارے معلومات فراہم نہیں کیا جارہا ہے انہوں نے اعلی حکام سے اپیل کیا کہ وہ۔غلام حیدر کی بازیابی کو یقینی بنائے

 

اس موقع پر وی بی ایم پی کے چیرمین نصراللہ بلوچ نے غلام حیدر سمیت تمام جبری لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز