سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںایران نے انتہائی بڑی غلطی کی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

ایران نے انتہائی بڑی غلطی کی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن(ہمگام نیوز ڈیسک ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا، ” ایران نے انتہائی بڑی غلطی کی ہے. ” صدر نے یہ ٹویٹ ایران کی جانب سے امریکی ڈرون کو مار گرانے کے رد عمل میں دیا ہے. واضح رہے امریکہ اور ایران کے مابین کشیدگی شدت اختیار کرتی جا رہی ہے.

دوسری جانب امریکی سینیٹر ٹوم کاٹن نے سماجی رابطے کے ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا، ” کل سینیٹ اس متعلق انتخابات کا انعقاد کرے گی، کہ آیا خلیج عمان میں اتحادیوں کا ساتھ دینا ہے یا انہیں ایران کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا جانا چاہیے. اس ضمن میں انہوں اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے اتحادی سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا ساتھ دینا چاہے.

واضح رہے امریکی آئین کے مطابق امریکی صدر کانگریس کی منظوری کے بنا کسی ملک کے خلاف جنگ ڈیکلیئر نہیں کرسکتا. تاہم امریکہ، ایران کشیدگی کو لے کر کانگریس ٹرمپ انتظامیہ سے ثبوت کی مانگ کررہی ہے.

علاوہ ازیں امریکی سینیٹر مارکو ربیو کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے کئی بار کہا ہے کہ وہ ایران سے جنگ نہیں چاہتے لیکن ایران کی جانب سے حملوں کا بھر پور جواب دے دیں گے. انہوں نے کہا امریکی صدر کو ان حملوں کے خلاف اپنی قوم کا دفاع کرنے کے لیے کانگریس سے منظوری کی ضرورت نہیں ہے.

خیال کیا جارہا ہے کہ آنے والے دنوں میں مشرقی وسطیٰ ایک بڑی جنگ کی لپیٹ میں چلی جائے گی.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز