کیچ ( ہمگام نیوز ڈیسک ) اطلاعات کے مطابق کیچ کے علاقے تمپ میں قابض پاکستانی فورسز کے اہلکاروں نے ایک گھر پر چھاپہ مارکر خواتین و بچوں پر تشدد کیا.
تفصیلات کے مطابق تمپ کے علاقے ملانٹ میں پاکستانی فورسز کے اہلکاروں نے اسلم بلوچ نامی شخص کے گھر پر چھاپہ مارا ، چھاپے کے دوران پاکستانی فورسز نے گھر میں موجود خواتین و بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور گھر کے قیمتی سامان بھی لوٹے، جبکہ تاحال کوئی گرفتاری کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہے.


