چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںدبئی،عرب امارات نے نوجوانوں کیلئے مفت ویزہ پالیسی کا اعلان کردیا

دبئی،عرب امارات نے نوجوانوں کیلئے مفت ویزہ پالیسی کا اعلان کردیا

دبئی(ہمگام نیوزڈیسک) متحدہ عرب امارات (UAE) نے 18 سال یا اس سے کم عمر نوجوانوں کے لیے مفت ویزا پالیسی متعارف کرادی ہیں . اب دنیا بھر کے وہ نوجوان جن کی عمر 18 سال یا اس سے کم ہے وہ ویزا فیس کی ادائیگی کیے بغیر متحدہ عرب امارات جا سکتے ہیں‘ خلیج ٹائمز کے مطابق نوجوانوں یا نابالغ افراد کے لیے مفت ویزا پالیسی کی مدت 2 ماہ تک جاری رہے گی اور دنیا کے تمام ممالک کے افراد اس سہولت حاصل سے فائدہ حاصل کر سکیں گے.
پالیسی کے تحت 15 جولائی سے 15 ستمبر تک دنیا بھر کے 18 برس یا اس سے کم عمر کے نوجوانوں کو متحدہ عرب امارات کا ویزا حاصل کرنے کے لیے کوئی فیس ادا نہیں کرنی پڑے گی.

حکومتی پالیسی کے تحت اس عرصے دوران آنے والے کم عمر افراد کو مفت وزٹ ویزا فراہم کیا جائے گا‘اس پالیسی سے نہ صرف تنہا متحدہ عرب امارات کا دورہ کرنے والے کم عمر افراد فائدہ حاصل کر سکیں گے بلکہ اس پالیسی کے تحت اس خاندان کو بھی 18 سال یا اس سے کم عمر فرد کی ویزا فیس ادا نہیں کرنی پڑے گی.

حکومت نے ہر سال 2 ماہ کے لیے 18 سال یا اس سے کم عمر افراد کے لیے مفت ویزا پالیسی کا اعلان 2018 میں کیا تھا اور رواں برس سے اس کا اطلاق کیا جا رہا ہے. حکام کو توقع ہے کہ 2 ماہ کے لیے مفت ویزا پالیسی سے متحدہ عرب امارات میں سیر و سیاحت میں اضافہ ہوگا. خیال کیا جا رہا ہے کہ گرمیوں کے 2 ماہ میں 18 سال یا اس سے کم عمر افراد کے لیے مفت ویزا سے جنوبی ایشیائی ممالک سے بڑی تعداد میں لوگ متحدہ عرب امارات پہنچیں گے.
حکومتی پالیسی کے تحت اس عرصے دوران آنے والے کم عمر افراد کو مفت وزٹ ویزا فراہم کیا جائے گا‘اس پالیسی سے نہ صرف تنہا متحدہ عرب امارات کا دورہ کرنے والے کم عمر افراد فائدہ حاصل کر سکیں گے بلکہ اس پالیسی کے تحت اس خاندان کو بھی 18 سال یا اس سے کم عمر فرد کی ویزا فیس ادا نہیں کرنی پڑے گی. حکومت نے ہر سال 2 ماہ کے لیے 18 سال یا اس سے کم عمر افراد کے لیے مفت ویزا پالیسی کا اعلان 2018 میں کیا تھا اور رواں برس سے اس کا اطلاق کیا جا رہا ہے.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز