چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںشمالی وزیرستان : بارودی سرنگ کے زد میں آکر ایک بچی شدید...

شمالی وزیرستان : بارودی سرنگ کے زد میں آکر ایک بچی شدید زخمی

شمالی وزیرستان (ہمگام نیوز) ہمگام نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق شمالی وزیرستان کے تحصیل دتہ خیل میں بارودی سرنگ کے دھماکے کی وجہ سے 13 سالہ بچی شدید زخمی ہوگئی ہے.

تفصیلات کے مطابق 13 سالہ اشرفیہ ولد نورحمان گھر کے قریب بکریاں چرا رہی تھی کہ اس دوران اس پر پہلے سے نصب شدہ بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوگیا۔ جس کے نتیجے میں بچی ایک پاؤں سے معذور ہوگئی ہے.

زخمی بچی کو ڈی ایچ کیو اسپتال میرانشاہ منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے شمالی وزیرستان میں گزشتہ دو دہائیوں سے پاکستانی فورسز دہشت گردی کے نام پر ہزاروں افراد کو لینڈ مائنز کے ذریعے قتل کر چکے ہیں پاکستانی فورسز کی اس ننگی جارحیت کے خلاف پشتون قوم گزشتہ تین، چار سالوں سے سراپا احتجاج ہیں جن کی قیادت پشتون رہنما منظور پشتین، محسن داوڑ اور علی وزیر کر رہے ہیں.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز