یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںڈاکٹر دین محمدکی جبری اغواکے خلاف مہلب بلوچ کا اقوام متحدہ کےجنرل...

ڈاکٹر دین محمدکی جبری اغواکے خلاف مہلب بلوچ کا اقوام متحدہ کےجنرل اسمبلی صدرکے نام ویڈیو پیغام

کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) پاکستانی فوج اور اس کے خفیہ اداروں کے ہاتھوں ڈاکٹر دین محمد بلوچ کی جبری اغوا کے خلاف ان کی بیٹی مهلب بلوچ 28 جون 2019 کو ان کے جبری اغوا جن کو اب پورے 10 سال کے اجتماعی ازیت کے طویل تکلیف دہ عرصہ گزرنے پر اپنے تازہ ویڈیو پیغام میں اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے صدر ماریہ فرناندا ایسپنوزا گارسیز کو مخاطب کرتے ہوئے ان سے اپیل کر رہی ہیں کہ ہم نے دوسرے ہزاروں جبری اغوا شدہ بلوچ مسنگ پرسنز کے ساتھ اپنے والد کی بازیابی کیلئے کوئٹہ کے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کیمپ اور دوسرے مختلف جگہوں پر طویل عرصہ سے ان کی بازیابی کیلئے پرامن جدوجہد کی،جو کہ تاحال بازیاب نہیں ہوئے۔ اقوام متحدہ کے صدر جنرل اسمبلی بلوچستان کا دورہ کرکے جبری اغوا شدہ بلوچ سیاسی اسیران کے لواحقین سے خود ملاقات کرکے میری والد ڈاکٹر دین محمد بلوچ اور دوسرے اسیران کی بازیابی کیلئے اپنے کردار ادا کرنے کے اقدامات کرے ۔
واضع رہے ڈاکٹر دین محمد بلوچ کو پاکستانی خفیہ ایجنسیوں نے 28 جون 2009 کو زبردستی گرفتار کرکے ان کو جبری اغواء کردیا تھا، جو کہ تاحال بازیاب نہیں ہوئے ہیں .
Mehlab Baloch Daughter of Missing Dr Deen Mohammad Baloch who was enforce disappeared on 28th of june 2009 its been a decade that her father is missing, she knocked every door of justice but gets nothing.
#ReleaseDrDeenMohdBaloch #SaveDrDeenMohmadBaloch

یہ بھی پڑھیں

فیچرز