واشنگٹن ( ہمگام نیوز ڈیسک ) امریکی سینیٹ میں اکثّریتی دھڑے کے سربراہ مچ مک کینل نے سماجی رابطے کے ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے، ایران کی جانب سے عالمی تجارت کے خلاف جارحیت و دھمکیاں پوری دنیا کو متاثر کرتی ہیں.
انہوں نے کہا مجھے امید ہے کہ تمام اقوام اور اتحادی تہران کے خلاف امریکہ کا ساتھ دے کر ان کے دشمنانہ حرکات کے پیش نظر انہیں سخت جواب دیں گے.