دوشنبه, جون 16, 2025
Homeخبریںبھوک ہڑتال میں بیٹھے میڈیکل اسٹوڈنٹس اور فارماسسٹ کی مکمل حمایت کرتے...

بھوک ہڑتال میں بیٹھے میڈیکل اسٹوڈنٹس اور فارماسسٹ کی مکمل حمایت کرتے ہیں، بلوچ ڈاکٹرز فورم

کوئٹہ(ہمگام نیوز ) بلوچ ڈاکٹر فورم کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ پریس ریلیز بیان میں پچھلے تین دنوں سے مکران ، خضدار اور لورالائی میڈیکل کالجز کے طلباء بھوک ہڑتالی کیمپ میں بیٹھے ہیں ۔ ان طلباء کو آج اپنے کلاس رومز میں ہونا چاہیے تھا لیکن آج طلباء اس شدید گرمی میں سڑکوں پر بیٹھے ہوئے ہیں لیکن تاحال اس حوالے سے حکومت کی جانب سے کوئی اہم پیشرفت دیکھنے کو نہیں مل رہا ۔
بولان یونیورسٹی آف ہھلیتھ اینڈ میڈیکل سائنس کی جانب سے بلوچستان کے تمام میڈیکل کالجز کا ٹیسٹ لیا جا چکا ہیں، لیکن تاحال بولان میڈیکل کالج کے لسٹ کے علاوہ تمام میڈیکل کالجز کے فائنل میرٹ لسٹ آویزاں نہیں کیے جارہے ۔جسے ہم تعلیم دشمنی کہے تو غلط نہ ہوگا ۔
ترجمان نے کہا شعبہ صحت کے حوالے سے بلوچستان باقی صوبوں سے بہت پسماندہ ہے اور نئے میڈیکل کالجز صوبے کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں لیکن اس حوالے سے حکومتی غیر سنجیدگی باعث تشویش ہے ۔
ہم حکومت سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ نئے میڈیکل کالجز کے فائنل میرٹ لسٹ جاری کیئے جا ئے اور ان کی رجسٹریشن کے حوالے سے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل سے رابطہ کیا جائے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز