کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ آج صبح سرمچاروں نے ضلع کیچ کے شہر تربت میں تربت ندی پُل پر قابض فوج کی ایک ویگو گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا۔بی ایل ایف کے ترجمان کا کہنا تھا کہ حملے کی زد میں آکر گاڑی کو شدید نقصان پہنچا اور اس میں سوار سات اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوئے۔گہرام بلوچ نے کہا کہ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔


