سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںلاپتہ افراد کے لواحقین کا اپنے پیاروں کی بازیابی کے لئے...

لاپتہ افراد کے لواحقین کا اپنے پیاروں کی بازیابی کے لئے اپیل

کوئٹہ (ہمگام نیوز) لاپتہ چاکر خان اور حاصل بلوچ کے لواحقین نے اپنے پیاروں کی بازیابی کے لیے اپیل کی ہے.

تفصیلات کے مطابق 21 دسمبر 2017 کو مستونگ سے قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری طور پر اغوا ہونے والے چاکر خان ولد عبدالستار بنگلزئی کے لواحقین نے ملکی اور عالمی انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ انکے لخت جگر کی بحفاظت بازیابی کیلئے اپنا کردار ادا کریں.

دوسری جانب حاصل بلوچ ولد صالح کے لواحقین نے بھی ملکی اور عالمی انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ انکے لخت جگر کی بحفاظت بازیابی کیلئے اپنا کردار ادا کریں.

واضح رہے حاصل بلوچ ولد صالح کو قابض پاکستانی فورسز نے 8 جولائی 2016 کو پنجگور کے علاقے پروم سے حراست میں لے کر اغوا کرلیا تھا.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز