کوئٹہ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق دسمبر 2013 کو مچھ بازار سے قابض پاکستانی فورسز و خفیہ ایجنسیوں کے ہاتھوں جبری طور پر اغوا گہرام بلوچ ولد عبدالوہاب کے لواحقین نے ملکی اور عالمی انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ انکے لخت جگر کی بحفاظت بازیابی میں اپنا کردار ادا کریں.
دوسری جانب 25 جولائی 2013 کو مستونگ سے پاکستانی فورسز کے اہلکاروں کے ہاتھوں جبری طور پر اغوا نور دین ولد تاج محمد کے لواحقین نے بھی ملکی اور عالمی انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ انکے پیارے کی بحفاظت بازیابی میں اپنا کردار ادا کریں.