چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںسعودی عرب کے شاہ خالد ملٹری سٹی میں امریکہ اور سعودی عرب...

سعودی عرب کے شاہ خالد ملٹری سٹی میں امریکہ اور سعودی عرب کی بری افواج کی مشترکہ مشقیں جاری

جدہ (ہمگام نیوزڈیسک) ہمگام مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی موصولہ رپورٹس کے مطابق مشرق وسطی کی آتش فشاں نما کشیدہ صورتحال کے پیش نظر دو اہم اور طاقتور اتحادی ممالک سعودی عرب اور امریکہ کی بری افواج کی مشترکہ مشقیں شمالی علاقے میں شاہ خالد ملٹری سٹی میں جاری ہیں۔ ان مشقوں کا مقصد دونوں مسلح افواج کی دفاعی صلاحیت میں اضافہ، خطے میں قیام امن اور سلامتی کے لیے مشترکہ کار روائی کی صلاحیت پیدا کرنا اور ایک دوسرے کی دفاعی صلاحیتوں سے استفادہ کرنا ہے۔

نیوزڈیسک رپورٹ کے مطابق شاہ خالد ملٹری سٹی میں ‘پرجوش لیڈر 2019’ کے عنوانس سے جاری مشقوں میں دونوں‌ملکوں کی افواج کے دستے شامل ہیں۔

سعودی فوج کے شمالی علاقوں کے ملٹری کمانڈر جنرل احمد الزھرانی نے جاری فوجی مشقوں کا معائنہ کیا اور ‘متحدہ فضائی منیجمنٹ کنسٹپ سمپوزیم’ میں شرکت کی سعودی عرب اور امریکا کی بری افواج کی مشترکہ مشقیں شمالی علاقے میں شاہ خالد ملٹری سٹی میں جاری ہیں۔
اس کے بعد انہوں نے بغیر پائلٹ ڈرون سیل، مشقوں کے انتظامی سیل اور مشقوں کے کمانڈ سیل کا دورہ کیا۔ انہوں‌ نے دونوں ملکوں‌کے فوجی دستوں کی مشقوں کامعائنہ کیا اور فوجی افسروں و جوانوں سے ملاقات کی۔

ادھر مشقوں کے ڈائریکٹر میجر جنرل محمد بن محسن السنانی نے بتایا کہ مشقوں کی سرگرمیوں میں آرٹلری بریگیڈ، آرٹلری پلاننگ کے طریقہ کار، عسکری فیصلہ سازی کے عمل فوج کی فیصلہ سازی کی صلاحیت ، بغیر پائلٹ ڈرون طیاروں کے استعمال کی صلاحیت اور فوجی آپریشن میں آرٹلری کے کردار پرتوجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز