کوئٹہ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز کے قید سے ایک بلوچ فرزند بازیاب ہو گیا.
تفصیلات کے مطابق دو سال قبل کوئٹہ سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری طور پر اغوا خدا بخش مری سکنہ ہزار گنجی کوئٹہ پاکستانی قید سے بازیاب ہو کر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں.
جبری طور پر لاپتہ بلوچوں کیلئے قائم کی گئی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسن نے خدا بخش مری کی بازیابی کی تصدیق کر دی ہے.


