کوئٹہ (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے مختلف علاقوں سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری طور پر اغوا بلوچوں کیلئے قائم کی گئی بھوک ہڑتالی کیمپ کو 3662 روز مکمل ہو گئے ہیں.
اس موقعے پر ڈاکٹر ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں نے جبری طور پر اغوا بلوچوں کے کیمپ کا دورہ کیا، لواحقین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان سے جبری طور پر اغوا بلوچوں کو فی الفور بازیاب کیا جائے اگر انہوں نے کوئی جرم کیا ہے تو انہیں عدالتوں میں پیش کیا جائے.
یاد رہے بلوچستان سے گزشتہ دس سالوں سے ہزاروں کی تعداد میں بلوچ نوجوانوں، بوڑھوں اور خواتین کو پاکستان فورسز جبری طور پر اغوا کرکے اپنے غیر قانونی تحویل میں رکھے ہوئے ہیں، اور بلوچوں کی جبری گمشدگیوں کا سلسلہ ہنوز جاری ہے آئے روز بلوچستان میں فوجی بربریتوں کے دوران بلوچ نوجوانوں کو اغوا کیا جاتا ہے.
ان دس سالوں کے دوران کئی بلوچوں کی مسخ شدہ لاشیں بھی مقبوضہ بلوچستان کے مختلف علاقوں سے مل چکی ہیں.


