یکشنبه, سپتمبر 29, 2024
Homeخبریںبلوچ مسلح تنظیموں نے مختلف واقعات کی زمہ داری قبول کرلی

بلوچ مسلح تنظیموں نے مختلف واقعات کی زمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے ایک اہلکار کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے ،نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے کہا کہ ہفتہ کو جھاؤ، واجہ باغ میں نال کور پل پر ایف سی قافلے پر حملے میں ایک اہلکار کو اسنائپر رائفل سے نشانہ بنا کر ہلاک کیا۔سرزمین کی آزادی تک قابض ریاستی فورسز پر حملے جاری رہیں گے جبکہ بلوچ ریبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے کہا ہے کہ آج ہمارے سرمچاروں نے پیر کو کے علاقے واگومیں فورسز کی چوکی کے قریب ایک اہلکار کو کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ لکڑیاں اکٹھا کرکے اپنی چوکی طرف جا رہا تھا۔ اہلکار کی ہلاکت کی ذمہ داری ہماری تنظیم قبول کرتی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز