ڈیرہ غازی خان (ہمگام نیوزڈیسک) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق پاکستانی فورسز نے ڈیرہ غازی خان کے گاؤں راکھی گاج سے ایک اور انڈین شہری کو جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار کرنے کا دعوی کیا یے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے باڈر فورسز نے بھارتی شہری کو گرفتار کر کے تحقیقات کے لیے نا معلوم مقام پہ منتقل کر دیا ہے۔ انڈین شہری کی شناخت راجو لکشمی کے نام سے ہوئی ہے۔
مزکورہ انڈین شہری ڈیرہ غازی خان کے نواحی علاقے میں موجود تھا۔ خیال رہے کہ بلوچستان کی طرح ڈیرہ غازی خان میں بھی پاکستان نے غیر ملکیوں کیلئے مشرقی بلوچستان کے شہر ڈیرہ غازی خان کو بھی ممنوع قرار دی ہے، کیونکہ اس علاقے میں پاکستان کی ایٹمی نظام اور میزائل تنصیبات کا ٹھکانہ موجود ہیں۔ واضع رہے اس سے پہلے بھی پاکستان نے مبینہ طور پر ایران کے زیر قبضہ بلوچستان کے ساحلی شہر چابہار سے بارگینگ اور خفیہ ساز و باز کے نتیجے کے طور پر انڈین نیوی کے سابق اہلکار کھلبوشن کو گرفتار کرواکے آئی ایس آئی نے خطیر رقم کے بدلے اسمگلرز کے زریعئے پاکستان کے زیر قبضہ بلوچستان کے سرحدی شہر ماشکیل تک پہنچا کر اسے جھوٹے انداز میں بلوچستان سے گرفتار ظاہر کرنے کی ناکام کوشش کی گئی۔تاکہ اسے عالمی دنیا میں بلوچ قومی آزادی تحریک کے خلاف استعمال کیا جاسکے۔ جس کی کیس کو بعد میں عالمی عدالت تک پہنچا کر پاکستان کو سخت خفت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اور اب راجو لکشمی کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔ تاحال معلومات نہیں مل سکیں کہ راجو لکشمی بھارت کے کس شہر سے تعلق رکھتا ہے اور اس کا بھارتی خفیہ ایجنسیوں سے کیا کوئی تعلق ہے کہ نہیں؟ تاہم پاکستان کے باڈر فورسز کے مطابق راجو لکشمی بھارتی شہری اور جاسوس ہے۔