سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںایران کا رویہ ناقابل قبول ہے;امریکی وزارت خزانہ سیکریٹری سٹیون منوچن

ایران کا رویہ ناقابل قبول ہے;امریکی وزارت خزانہ سیکریٹری سٹیون منوچن

واشنگٹن(ہمگام نیوزڈیسک) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت خزانہ نے ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف پر پابندیاں عائد کر دی ہیں جس کے تحت امریکہ میں موجودگی کی صورت میں ان کے اثاثے منجمد ہو جائیں گے۔

وزارت خزانہ کے سیکریٹری سٹیون منوچن نے پابندی کی وجوہات بتاتے ہوئے جواد ظریف پر الزامات عائد کیے کے ‘وہ ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای کے ایجنڈے کو پھیلاتے ہیں۔جواد ظریف پر پابندیاں لگائے جانے پر وزارت خزانہ کے سیکریٹری سٹیون منوچن نے مزید کہا کہ ‘اس فیصلے سے امریکہ دنیا بھر کو یہ پیغام دینا چاہتا ہے کہ ایران کا رویہ ناقابل قبول ہے۔

ایران اپنے ملک کے شہریوں کو سوشل میڈیا تک رسائی دینے سے روکتا ہے اور جواد ظریف ایران کے پروپگینڈا کا دنیا بھر میں اسی سوشل میڈیا کی مدد سے پرچار کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز