دشت(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز نے دشت میں چھاپوں کے دوران مقامی لوگوں پر جارحیت کی ہے.
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے دشت پٹوک میں قابض پاکستانی فورسز نے گھروں میں چھاپے کے دوران توڑ پھوڑ کی اور گھروں کے قیمتی سامان لوٹ کر اپنے ساتھ لے گئے.
آخری اطلاعات تک کسی بھی گرفتاری کی کی تصدیق نہیں ہو پائی ہے.
یاد رہے گزشتہ دن اسی علاقے میں پاکستانی فورسز نے چھاپہ مار کر ایک بلوچ ذلفقار کو جبری طور پر اغوا کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا تھا جو تاحال پاکستانی قید میں ہے