گوادر (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گوادر کے علاقے پشکان میں فائرنگ کے واقعے میں ایک عورت جانبحق اور دوسرا شخص زخمی ہوگیا ہے.
تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب ضلع گوادر کے علاقے پشکان میں نورجان نامی شخص نے عبدالرحیم گزی کے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دیا جس کے نتیجے میں عبدالرحیم کی بیوی نسیمہ موقع پر جانبحق ہو گئی اور عبدالرحیم زخمی ہوگئے.
حملے کے بعد عبدالرحیم کے لواحقین نے نور جان پر لاٹھیوں سے شدید حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں اس کا سر پٹ گیا اور دونوں زخمیوں کو گوادر منتقل کردیا گیا جن کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے زخمیوں کو مزید علاج کیلئے کراچی منتقل کر دیا گیا ہے.
علاقائی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ نور جان پولیس کی نوکری کر رہا تھا جسے حال ہی میں پولیس سے برخاست کر دیا گیا تھا.