دوشنبه, جنوري 13, 2025
Homeخبریںآبنائے ہرمز کے اوپر گشت کرنے والے امریکیF-15طیارے ایرانی کشتیوں کو...

آبنائے ہرمز کے اوپر گشت کرنے والے امریکیF-15طیارے ایرانی کشتیوں کو کلسٹر بم انفرا ریڈ،لیزرکےزریعئے نشانہ بنا سکتے ہے

واشنگٹن (ہمگام نیوزڈیسک) مانیٹرنگ نیوزڈیسک رپورٹ کے مطابق آبنائے ہرمز کے اوپر گشت کرنے والے “F-15” امریکی لڑاکا طیاروں کو کلسٹر بموں سے مکمل طور لیس کیا گیا ہے۔ یہ بم درست طور پر اپنے اہداف کا تعین اور انہیں تباہ کرنے کے لیے انفرا ریڈ اور لیزر شعاؤں کے تحت کام کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز جاری رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ “F-15E” ماڈل کا خصوصی طیارہ فضا سے فضا اور فضا سے زمین تک مار کرنے والے دونوں مشنوں کو انجام دینے کی پوری طرح سے صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ طیارہ اس وقت آبنائے ہرمز کے علاقے میں آزاد سمندری تجارت کو معفوظ اور یقینی بنانے کے لیے سرگرم دستے میں شامل ہے۔

اس سلسلے میں عسکری امور سے متعلق ویب سائٹ THE WAR ZONE DRIVE نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ یہ ہتھیار اُس نوعیت کی چھوٹی کشتیوں کو نشانہ بنانے کے لیے مفید ثابت ہو سکتے ہے جو ایرانی پاسداران انقلاب کے زیر استعمال ہیں۔ جبکہ

دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے ایران پر پابندیاں لاگو کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ایران اور امریکہ کے درمیان محاز آرائی روز بروز شدت اختیار کرتی جارہی ہے،تاہم اس درمیان مزاکرات کے راستے مسلسل معدود ہوتے جارہے ہے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ امریکی وزارت خزانہ نے ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کو بلیک لسٹ کر کے مذاکرات کے امکانات مزید کم کر دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز