نیودھلی (ہمگام نیوزڈیسک ) مانیٹرنگ نیوزڈیسک رپورٹ کے مطابق انڈیا کی جانب سے نیودھلی. ہندوستان کی قومی اسمبلی میں شیوسینا کے رہنما سنجے رؤت نے کہا ہے کہ آج جمو ,کشمیر کو لیا ہے کل بلوچستان اور پاکستانی مقبوضہ کشمیر کو لینگے.. مجھے امید ہے کہ بھارت کی وزیراعظم اکھنڈ بھارت کی خواب کو پورہ کریگی.
واضع رہے کہ ہندوستان نے اپنے آئین کے آرٹیکل 370 کو منسوخ کرتے ہوے اپنے زیر انتظام کشمیر ریاست کی خودمختارانہ خصوصی حیثیت کو ختم کر دیا ہے، جس کی وجہ سے پاکستان اور بھارت کے درمیاں کشیدگی عروج پر پہنچ گئی ہے. تبصرہ نگاروں کا کہنا ہے کہامریکہ کی جانب سے کشمیر کے بارے تبدیل شدہ پالیسی نے ہندوستان کو مجبور کیا ہے کہ وہ ایسی سخت اقدامات اٹھائیے، یاد رہے کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے حال ہی میں دودفع یہ پیشکش کی ہے کہ وہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشمیر مسئلہ پر ثالثی کریگی، جسے ھندوستان نے یکسر طور مسترد کرکے اپنی ریاستی پالیسی اور طاقت کے زور پر سخت فیصلے کرہا ہے۔جس کی وجہ سے پاکستان کے پوری ریاستی اسٹیبلشمنٹ میں اس لیئے بھی زیادہ کھلبلی مچ گئی ہے،کہ ان حالات میں مقبوضہ بلوچستان کی صورتحال انڈیا کے پارلیمنٹ میں بھی زیر بحث آئی۔
Sanjay Raut, Shiv Sena in Rajya Sabha: Aaj Jammu & Kashmir liya hai. Kal Balochistan, PoK lenge. Mujhe vishwaas hai desh ke PM akhand Hindustan ka sapna poora karenge. pic.twitter.com/l8Gdq64Mu2
— ANI (@ANI) August 5, 2019