پنجشنبه, جنوري 9, 2025
Homeخبریںکشمیر جلتا رہے اور کابل میں امن کی بات ہو،یہ نہیں ہوسکتا:سینیٹر...

کشمیر جلتا رہے اور کابل میں امن کی بات ہو،یہ نہیں ہوسکتا:سینیٹر مشاہد حسین سید

اسلام آباد (ہمگام نیوزڈیسک) مانیٹرنگ نیوزڈیسک رپورٹ کے مطابق پاکستانی سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہاہے کہ بھارت کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعدحکومت پاکستان کوفوری طورپر بھارت سے ہائی کمشنر بلا لینا چاہئے۔یہ نہیں ہوسکتا کہ کشمیر جلتا رہے اورکابل میں امن کی بات ہو۔

انھوں نے اس بابت نجی ٹیلی ویژن میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کوفوری طورپر نئی دہلی سے ہائی کمشنر واپس بلا لینا چاہئے ،وزیر اعظم کوچاہئے کہ ٹرمپ سے بات کریں ، یہ نہیں ہوسکتا کہ افغانستان میں تو اور معاملات ہوں اور کشمیر میں اور معاملات ہو ۔ کابل افغانستان میں امن کی بات اور مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی مفاد کا خلاف کام ہو ایسا نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے کہا کہ ہندوتوا ہجوم کا مکروہ چہرہ ہے جس میں مودی اور امیت شاہ شامل ہیں ، جب بھارتی وزیر داخلہ بات کررہا تھا بقول ان کے اس کے چہرے پر لعنت برس رہی تھی ، بھارت نے شملہ معاہد ہ بھی دفن کردیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ کشمیر جلتا رہے اورکابل میں امن کی بات ہو۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز