نئی دہلی (ہمگام نیوزڈیسک) مانیٹرنگ نیوزڈیسک رپورٹ کے مطابق کشمیر کا تنازعہ، متحدہ عرب امارات نے بھارت کی حمایت کا اعلان کردیا، نئی دہلی میں تعینات اماراتی سفیر نے کشمیر کی خود مختار حیثیت کو ختم کرنے کے مودی سرکار کے فیصلے کو بھارت کا اندرونی معاملہ قرار دے دیا۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے فراہم تفصیلات میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے کشمیر کیلئے بھارت کے آئین کے آرٹیکل 370 کے خاتمے کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے اسے بھارت کا اندرونی معاملہ قرار دے دیا ہے۔
بھارت میں تعینات متحدہ عرب امارات کے سفیر ڈاکٹر احمد نے اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی سرکار نے آرٹیکل 370 ختم کرکے کشمیر کے معاملات میں بہتری لانے کی کوشش کی ہے۔
یہ پہلا موقع نہیں جب کسی ملک نے کسی ریاست کے معاملات بہتر کرنے کیلئے ایسے اقدامات اٹھائے ہو۔ یہ بھارت کا اندرونی معاملہ ہے اور متحدہ عرب امارات کشمیر کے معاملے میں بہتری کیلئے بھارتی اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔