یکشنبه, سپتمبر 29, 2024
Homeخبریںایران میں انسانی حقوق کی صورتحال تشویشناک ہے: ہیومن رائٹس کونسل

ایران میں انسانی حقوق کی صورتحال تشویشناک ہے: ہیومن رائٹس کونسل

ہمگام نیوز۔۔اقوام متحدہ کے ادارے ہیومن رائٹس کونسل نے ایران میں موت کی سزا میں اضافے کے تناظر میں کہا ہے کہ وہاں انسانی حقوق کی صورت حال خاصی خراب ہو چکی ہے۔ اِن خدشات کا اظہار اس کونسل کے ایران کے لیے خصوصی اہلکار احمد شہید نے اس ادارے میں اپنی تازہ رپورٹ پیش کرتے ہوئے کیا۔ شہید نے ایران میں سن 2013 میں حسن روحانی کے صدر بننے کے بعد سے کی گئی بعض اصلاحات کو بہتر اقدامات قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ جوہری مذاکرات میں کوئی ڈیل ہو جانے کی صورت میں ایران میں اصلاحاتی عمل مضبوط ہو سکتا ہے تاہم انہوں نے خواتین اور اقلیتوں کے ساتھ جاری امتیازی سلوک پر تشویش کا اظہار بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز