یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںبلوچ ڈاکٹرز فورم کی کابینہ کا اجلاس، تنظیم کے مختلف ونگز کے...

بلوچ ڈاکٹرز فورم کی کابینہ کا اجلاس، تنظیم کے مختلف ونگز کے قیام پر اتفاق

کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) بلوچ ڈاکٹر فورم کی مرکزی کابینہ کا اجلاس زیر صدارت مرکزی نائب صدر ڈاکٹر حمل نصیر بلوچ   BMCH اسپتال کوئٹہ میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں تنظیمی امور، بولان یونیورسٹی آف ھلیتھ اینڈ میڈیکل سائنیس اور شعبہ صحت کے مساہل اور آیندہ لائحہ عمل کے ایجنڈے زیر بحث آئے۔

بلوچ ڈاکٹرز فورم کے رہنماوں نے بولان یونیورسٹی آف ھلیتھ اینڈ میڈیکل سائنیس کی صورت حال پر سخت تشویش کا اظہار کیا  اور کہا کہ ہم شروع دن سے کہتے آرہے ہیں کہ وائس چانسلر  کا تقررجس طرح متنازعہ اور مشکوک طریقے سے عمل میں لایا گیا تھا   اور  قابل اعتراض تھا اب ان کے طرز عمل سے  BDF کے تمام خدشات درست ثابت ہو رہے ہیں  اپنی انا پرستی تعلیم دشمنی نسلی تعصب اور سربراہی کے اہلیت سے عاری  متنازعہ VC کی وجہ سے صوبے کی اولین میڈیکل یونیورسٹی تباہی کی طرف گامزن ہے۔ 

یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے بلا جواز مکران ، جھلاوان اور لورالائی میڈیکل کالجز کے فائنل میرٹ لسٹ روکنا باعث تشویش انا پرستی اور نا اہلی کو ثابت کردیا، 

اس کے علاوہ یونیورسٹی سینڈکیٹ اور سینٹ میں اپنی نسلی انا کو تسکین پہنچانے کے لیے بلوچوں کی نمائندگی نا ہونے کے برابر ہے ۔ جسے ہم بلوچ قوم کے ساتھ زیادتی سمجھتے ہیں۔ 

یونیورسٹی انتظامیہ نے غیر ملکی کوٹے کے  سیٹوں کو ہائی  کورٹ کے فیصلے کے بر خلاف ڈویژن کے بجائے اوپن میرٹ میں تقسیم کر کے ایک ڈویژن کو نوازہ جسے ہم  یونیورسٹی انتظامیہ کی بلوچ دشمن اقدام سمجھتے ہیں ۔ 

رہنماوں نے مذید کہا کہ BUHMS کے ٹیچرز کو بیرون ملک اعلی تعلیم  کے لئےجانے سے روکنے کے لیے NOC نہیں دے رہا   اجلاس میں  PMDC کی طرف سے PGMI کے ڈگریز اور ڈپلوموں کو رجیسٹریشن  نہ کرنے پر پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا اور افسوسناک قرار دیا گیا ۔ 

اجلاس میں حکومتی منظوری کے باوجود PGMI کو شیخ زاہد اسپتا ل میں شفٹ نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کیا گیا،

اجلاس میں  سنیئر رجسٹرار کے یونیورسٹی  کے ساتھ مّسلے پر بھی بحث کی گئ اور  یونیورسٹی کی طرف سے  ایس آرز کو پوزیشن نہ دینے کی شدید مذمت کی گئ اور مطالبہ کیا کہ SRs کو فورا یونیورسٹی  میں مستقل بنیاد پر تقرر کیا جاے  

رہنماوں نے اسپتال میں سہولیات کے فقدان پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوہے کہا کہ مریض اسپتالوں میں خوار ھورھے ھیں در در کی ٹھوکریں کھاتے ہیں لیکن متعلقہ ادارے کوئ اقدام نہیں کررھے ھیں۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگرمتنازعہ وائس چانسلر کو فارغ نہیں کیا گیا تو بھر پور تحریک چلائیں گے

۔فیصلہ کیا گیا کہ  ایک پانچ رکنی ایکشن کمیٹی تشکیل دی جاہے گی جو جنرل باڈی میٹنگ بلا کر نئی کابینہ اور سنٹرل کمیٹی کا چناؤ کرے گی ۔ اجلاس میں بلوچ ڈاکٹرز فورم کے مختلف ونگز بنانے کے فیصلےکیے گئے ۔

جن میں میڈیکل اسٹوڈنٹس ونگز ؛ فارمسسٹ ونگ ، پیرامیڈیکس ونگز ، نرسنگ ونگ فیمل ونگز, HMC ونگ ڈینٹل ونگ سپشلسٹ اینڈ کنسلٹنٹس ونگ ٹیچینگ ونگ جنرل کیڈر ونگ  شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز