سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںکیچ :نامعلوم شخص کی شخص کی لاش برآمد

کیچ :نامعلوم شخص کی شخص کی لاش برآمد

کیچ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق ضلع کیچ کے تحصیل تمپ کے علاقے رودبن پُل سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے. 

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کیچ کے تحصیل تمپ رودبن پُل سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جسے گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا ہے. 

علاقائی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ کل رات تین بجے کے قریب اسی علاقے میں آٹھ گاڑیوں کا قافلہ آیا تھا جس کے بعد تقریباً آدھے گھنٹے تک فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا ہے اور مزکورہ جگہ پر خون کے نشانات بھی دیکھے گئے ہیں اب تک کی اطلاعات کے مطابق واقعے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے 

لاش کی بھی ابھی تک شناخت نہیں ہو پائی ہے.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز