شنبه, نوومبر 23, 2024
Homeخبریںمجھے 13سال کے بعد بلوچستان آنے کی اجازت ملی ہے۔ امریکی قونصل...

مجھے 13سال کے بعد بلوچستان آنے کی اجازت ملی ہے۔ امریکی قونصل جنرل برائن ہیتھ

یوایس ایڈ پاکستان میں 500ملین ڈالر خرچ کر رہا ہے بلوچستان میں اسکی شرح کم ہے،کراچی میں متعین امریکی قونصل جنرل برائن ہیتھ
کوئٹہ(ہمگام نیوز) کراچی میں متعین امریکی قونصل جنرل برائن ہیتھ نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے اور جب تک ہم ایک دوسرے کو سمجھنے کی کوشش نہیں کریں گے اسوقت تک ہمیں مشکلات کا سامنا رہے گا جس ملک میں امن و امان کی صورتحال بہتر نہ ہو وہاں پر سرمایہ کاراپنا سرمایہ لگانے کیلئے کم آتے ہیں امریکہ کا ویزا مشکل نہیں ہے مگر اسکا ایک طریقہ کار ہے جسے ویزا چاہئے وہ اس طریقہ کار کو اپنائے اس کو ویزا مل جائے گامجھے 13سال کے بعد بلوچستان آنے کی اجازت ملی ہے ہم آپس میں رابطے رکھے تو کوئی وجہ نہیں کہ ہم اپنے مسائل خود حل نہ کرسکی خواتین کیلئے ہمارا ملک مختلف منصوبوں پر کام کر رہا ہے اور یوایس ایڈ پاکستان میں 500ملین ڈالر خرچ کر رہا ہے بلوچستان میں اسکی شرح کم ہے کیونکہ ہم یہاں پر کم آتے ہیں۔ انہوں نے یہ بات منگل کی رات کو چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے کے موقع پر چیمبر کے ممبران سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پرانہوں نے کئی سوالات دینے سے گریز کیا وومن خواتین چیمبر نے بھی عشائیے میں شرکت کی اور قونصل جنرل سے مختلف سوالات کئے قونصل جنرل نے بلوچستان کے تاجروں کو کراچی کی دعوت دی اور کہا کہ وہ ہمیں اپنے مسائل سے آگاہ کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات کا احساس ہے کہ پاکستان میں بجلی کا بحران ہے ہم اس سلسلے میں مختلف پروجیکٹوں پرکام کر رہے ہیں اور 200میگاواٹ بجلی ابھی ہم نے دی ہے اس سے بھی کافی حالات بہتر ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت کراچی سمیت مختلف دیگر علاقوں میں ہم ڈیم بنانے کیلئے حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کررہے ہیں اورآئندہ بھی کرتے رہیں گے ہماری کوشش ہے کہ بلوچستان سمیت پاکستان کے دیگر علاقوں میں صحت ،تعلیم اور پانی جیسے مسائل کو حل کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ وقت ایران پر مختلف پابندیا ں عائد ہیں اور وہ اب بھی پابندیوں سے گزر رہا ہے گیس پائپ لائن کا مسئلہ آج کا نہیں ہے یہ بہت پرانا ہے ایران سے یہ مسئلہ اسی طرح حل کیا جائے تاکہہ دونوں ممالک کے تعلقات بہتر ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بھاشا ڈیم کیلئے بھی ہم نے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔ انہوں نے چیمبر آف کامرس کے ممبران کے مختلف سوالوں کے جواب میں کہا کہ امریکہ کے ساتھ براہ راست تجارت کرنے کا طریقہ موجود ہے اس کو اگر اپنایاجائے تو کوئی وجہ نہیں کہ بلوچستان کے تاجروں کو اس سے فائدہ نہ ہو ۔انہوں نے کہا کہ ہم بلوچستان یونیورسٹی اور دیگر اداروں میں کام کر رہے ہیں اورکئی اداروں کے اہلکاروں کو ٹریننگ دے رہے ہیں کیونکہ اس وقت پاکستان میں سب سے بڑا مسئلہ سیکورٹی کا ہے جب تک یہ حل نہیں ہوگا اس وقت تک مشکلات ہونگی امید ہے کہ یہ مسئلہ جلد حل ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز