دوشنبه, اپریل 21, 2025
Homeخبریںمستونگ: فائرنگ کے واقع میں میاں بیوی جانبحق

مستونگ: فائرنگ کے واقع میں میاں بیوی جانبحق

مستونگ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع مستونگ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے میاں بیوی کو قتل کر دیا.

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے کنڈاوہ میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے میاں بیوی کو قتل کر دیا.

فائرنگ کے نتیجے میں گھر میں موجود خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے، واقعہ کے بعد لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں جہاں ان کی شناخت عنایت اور نسرین کے نام سے ہوئی ہے جو میاں بیوی بتائے جاتے تھے اور کھیتوں میں مزدوری کرتے تھے ۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے ، لیویز فورس کی جانب سے واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔

..

اس واقع کے وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکے ہیں. لاشوں کو نواب غوث بخش رئیسانی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز