جعفر آباد (ہمگام نیوز )ڈیرہ اللہ یار کے قریب کریم بخش سندھ کے رہائشی نوجوان مدرسہ کے پیش امام کی گولیوں سے چھلنی نعش ویرانے سے بر آمد اطلاع ملنے پر پولیس نے نعش اپنی تحویل میں لیکر سول ہسپتال پہنچادی تفصیلات کے مطابق:ڈیرہ اللہ یار کے نواحی علاقے بالان شاخ کے مقام پر کریم بخش سندھ کے رہائشی نوجوان مدرسہ کے پیش امام محمد اقبال نامی شخص کی گولیوں سے چھلنی نعش ویرانے میں دیکھ کر مقامی لوگوں نے فوری طور پولیس کو اطلاع دی کیٹل فارم تھانہ پولیس موقع پر پہنچ کر نعش اپنی تحویل میں لیکر سول ہسپتال ڈیرہ اللہ یار پہنچادی اس موقع پر مقتول کے چچابابو مستوئی نے ’’این این آئی‘‘ کو بتایا ہے کہ میرا بھتیجا ڈیرہ مراد جمالی کے نواحی گاؤں ہجوانی میں پیش امام تھا میرے بھتیجے کو سبزل ہجوانی نے سیاہ کاری کا الزام دیکر ناجائز قتل کیا ہے ،نعش کی ضروری کاروائی بعد ورثاء کے حوالے کردی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی