بلیدہ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بلیدہ کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فورسز نے آپریشن شروع کردیا.
تفصیلات کے مطابق آج علی الصبح بلوچستان کے ضلع کیچ کے تحصیل بلیدہ کے مختلف علاقوں سُلو ءِ کئور، میناز بازار،. مسکی، پھلانی سر اور الندور کئور میں گھس کر آپریشن کا آغاز کر دیا ہے.
اطلاعات ہیں کہ پاکستانی فورسز نے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کر کے مورچہ زن ہو کر بیٹھے ہیں اور آخری اطلاعات آنے تک آپریشن بدستور جاری ہے.


