چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںہوشاب پاکستانی فورسز کی جارحیت، چار بلوچ فرزند اغوا

ہوشاب پاکستانی فورسز کی جارحیت، چار بلوچ فرزند اغوا

ہوشاب (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز نے پہاڑی علاقوں میں جارحیت کرتے ہوئے چار بلوچوں کو اغوا کر لیا.

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز علی الصبح بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے ہوشاب دمب کے پہاڑی علاقے کاشولی میں پاکستانی فورسز نے جارحیت کرتے ہوئے چار بلوچ فرزندوں کو جبری طور پر اغوا کر لیا.

پاکستانی فورسز کے ہاتھوں اغوا ہونے والے بلوچ فرزندوں کی شناخت کہور ولد میار سکنہ دمب،جلال ولد چار شمبے سکنہ دمب، عالم ولد باہوٹ سکنہ دمب اور منظور ولد واجو سکنہ گروک کے ناموں سے ہو گئی ہے.

علاقائی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ کہور اور جلال متحدہ عرب امارات میں محنت مزدوری کا کام کرتے ہیں جو عید کی چھٹیوں کے سلسلے میں اپنے علاقے میں آئے ہوئے تھے جنھیں پاکستانی فورسز نے زبردستی گرفتار کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز