تیونیسیا(ہمگام نیوز) تیونس کی پارلیمنٹ کے قریب میوزیم پر مسلح افراد کے حملے میں 8 سیاح ہلاک ہوگئے جب کہ مسلح افراد نے میوزیم کی عمارت میں گھس کر متعدد لوگوں کو یرغمال بنالیا ہے۔
فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق 2 مسلح افراد نے اچانک پارلیمنٹ کی عمارت کے قریب واقع میوزیم پر فائرنگ شروع کردی جس پر سیکورٹی اہلکاروں نے بھی جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 8 سیاح ہلاک ہوگئے۔ تیونس کی وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مسلح افراد نے پارلیمنٹ کی عمارت کے قریب بارڈو نیشنل میوزیم پر حملہ کیا جب کہ مسلح افراد نے عمارت میں گھس کر وہاں موجود متعدد افراد کو یرغمال بنالیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے سیاحوں میں 7 کا تعلق مختلف یورپی ممالک سے جب کہ ایک مقامی سیاح ہے۔