سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںپی آئی اے نے دُبئی اور ابو ظہبی کے کرائے میں 6...

پی آئی اے نے دُبئی اور ابو ظہبی کے کرائے میں 6 ہزار روپے کا اضافہ کر دیا

کراچی(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق پی آئی اے نے اعلان کیا ہے کہ دُبئی اور ابو ظہبی کے کرایے میں 6 ہزار روپے تک کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔اس خبر نے تارکین وطن میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔
پی آئی اے کے مطابق دُبئی کا کرایہ پہلے 55 ہزار روپے تھا جو کہ اب حالیہ اضافے کے بعد بڑھ کر 61ہزارروپے کردیا گیا ہے۔ اسی طرح ابو ظہبی کا کرایہ بھی 55 ہزار سے بڑھا کر 61ہزار 200 روپے کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے مِڈل ایسٹ کے دونوں سیکٹرز یعنی دُبئی اور ابو ظہبی کے کرایوں میں 6 ہزار روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے ، جس کے بعد اب لاہور سے دُبئی کا دو طرفہ کرایہ 61 ہزار جبکہ لاہور سے ابو ظہبی کا کرایہ 55ہزار سے بڑھ کر 61 ہزار 200 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

اس حوالے سے پی آئی اے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ان دونوں سیکٹرز پر لوگوں کی بہت زیادہ آمدورفت کی بناء پر کرایے میں اضافہ کیا گیا ۔ ان دونوں مقامات پر لیبر اور اقامہ ویزہ ہولڈر مسافر بڑی تعداد میں سفر کرتے ہیں۔ پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے کرائے میں اضافے سے متعلق ٹریول ایجنٹس کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ ان دونوں سیکٹرز پر پی آئی اے کو سب سے زیادہ کمائی ہوتی ہے۔ یاد رہے کہ رواں سال مئی کے مہینے میں بھی پی آئی اے سمیت نجی ایئر لائن نے اندرون پاکستان مختلف رُوٹس پر بھی اچانک کرایوں میں اضافہ کر دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز