پنجشنبه, جنوري 16, 2025
Homeخبریںضلع کیچ میں ہسپتال پر دستی بموں سے حملہ

ضلع کیچ میں ہسپتال پر دستی بموں سے حملہ

کیچ (ہمگام نیوز) نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ میں ہسپتال پر بم حملہ، مسلح افراد کی جانب سے مقامی ہسپتال پر دستی بموں سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد شدید زخمی ہوئے، جبکہ عمارت کو بھی نقصان پہنچا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ میں واقع ہسپتال پر مسلح افراد کی جانب سے حملہ کیے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ میں مسلح افراد نے ایک مقامی ہسپتال پر دستی بموں سے حملہ کیا۔ حملے کے نتیجے میں ہسپتال میں موجود متعدد افراد نشانہ بنے اور شدید زخمی ہوگئے۔ جبکہ حملے کے نتیجے میں ہسپتال کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ حملہ آور ہسپتال پر بم پھینک کر فرار ہوگئے۔ واقعے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی شروع کر دیا ہے۔ جبکہ ریسکیو ٹیموں نے زخمی افراد کو طبی امداد فراہم کی۔ زخمی افراد کو ایک دوسرے ہسپتال منتقل کر گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز