یکشنبه, سپتمبر 29, 2024
Homeخبریںگرجاگھروں پر حملہ اور دو افراد کو زندہ جلانادہشت گردی ہے:بی این...

گرجاگھروں پر حملہ اور دو افراد کو زندہ جلانادہشت گردی ہے:بی این پی

کوئٹہ 🙁 ہمگام نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی میڈیا سیل کے سربراہ آغا حسن بلوچ نے کہا ہے کہ لاہور گرجا گھروں پر دہشتگردی انتہائی دلخراش واقعہ ہے لیکن دو افراد کو زندہ جلائے جانے کا عمل بھی انتہائی تشویشناک ہے، بی این پی پہلے ہی مشکل گھڑی میں مسیحی کمیونٹی کے ساتھ رہی ہے اور آئندہ بھی رہے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب کے باہر مسیحی کمیونٹی کے احتجاجی مطاہرے میں اظہار یکجہتی کے طورپر خطاب کے دوران کیا، مظاہرے سے پاسٹر ولسن،پاسٹر فضل، پاسٹر مقبول اور پاسٹرہیریس نے بھی خطاب کیا، آغا حسن بلوچ نے کہا کہ پارٹی کے قائد سردار اخترجان مینگل کی ہدایت پر ہم اظہار یکجہتی کے طورپر مظاہرے میں شریک ہیں انہوں نے کہا کہ بی این پی ہمیشہ سیکولر سوچ کی حامی رہی ہے اور ترقی پسند خیال وافکار کو اولیت دی ہے ہمارے لئے انسانیت اہم ہے لیکن آج کرسچن کمیونٹی کو نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کو بھی فرقوں کے نام پر لڑاکر تقسیم کرنے کی سازش کی جارہی ہے آج صوبے کے جو حالات ہیں اس میں بڑی تعداد میں غیر ملکیوں کا عمل دخل ہے ہماری جماعت دہشتگردی کسی بھی صورت میں ہواس کی مذمت کرتی ہے دیگرمقررین نے اپنے خطاب میں کہاکہیوحناآباد کا واقعہ قابل افسوس ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے اور بم دھماکوں کے بعد جو 2 افراد کو زندہ جلائے گئے ہیں ان کی بھی مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان افراد کے خلاف کاروائی کی جائے جو ریاست کو چیلنج کرتے ہیں کیونکہ کسی واقعہ کے خلاف عوام کی طرف سے ردعمل سب سے بڑا ریاستی دہشت گردی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں نے مساجد ، امام بارگاہ ، مندروں اور گرجاگھروں سمیت کسی جگہ کو نہیں بخشا ہے اس لئے یہ دہشت گرد صرف اقلیت کو ٹارگٹ نہیں کررہے بلکہ ہزاروں مسلمانوں کوبھی شہید کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام میں دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں ہے بعض عناصر اپنے مفادات حاصل کرنے کے لئے دہشت گردی کا سہارا لیتے ہیں ۔ قبل ازیں مسیحی برادری کی جانب سے ریلی نکالی گئی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب کے سامنے مظاہرے میں تبدیل ہوگئی ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز