خاش ( ھمگـــام نیوز) مغربی مقبوضہ بلوچستان کے شہر خاش کے علاقے پسکوہ میں ایک روڈ حادثے میں چار افراد جانبحق ہوگئے۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ دو گاڑیوں کے درمیان آپسی تصادم میں سوار تمام افراد موقع پر ہی جانبحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق دونوں گاڑیاں ایک ٹوٹی ہوئی سڑک پر آمنے سامنے آ رہے تھے کہ دونوں خراب سڑک کی وجہ سے یکدم تصادم کے نتیجے میں ٹکرا گئے۔ اس تصادم میں دونوں گاڑیوں کے ٹکراؤ سے گاڑیوں میں موجود ایندھن آگ پکڑنے سے تمام افراد جھلس گئے ، تاہم مقامی افراد نے عین موقع پر پینچ کر اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں کو گاڑیوں سے نکال باہر کیا ـ
جانبحق افراد میں محمد ولد خدابخش ،رحیم ولد خدابخش(محمد و رحیم دونوں بھائی ہیں) یاسر ولد عبدالرحمن ،رفیق ولدعبدالرحمن (یاسر و رفیق دونوں سگے بھائی ہیں)
یاد رہے کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران 13 افراد اسی طرح روڈ ایکسیڈنٹ میں جانبحق ہوگئے تھے ـ گزشتہ ایک سال کے دوران ایران کے زیر قبضہ بلوچستان میں دو ہزار سے زیادہ افراد کار حادثے میں زخمی ہوگئے ہیں ، جن میں 53 بلوچ نوجوان اسی طرح حادثات کا شکار ہوکر اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
زرائع کا کہنا ہے مغربی بلوچستان میں بے روزگاری اور غربت اس قدر زیادہ ہے کہ بلوچ نوجوان دو وقت کھانے کی خاطر ایرانی تیل ، اور دیگر اشیا معمولی قسم کے خوردونوش کے سامان اپنی ذاتی گاڑیوں میں بھر کے سرحدی علاقوں اور خصوصا مکران کے نزدیکی شہروں میں جا کر فروخت کرتے ہیں،اس آمدورفت میں سڑکوں کی خستہ حالی اور فورسز کے بربریت سے بچنے کی وجہ سے بے روزگار افراد روزی کی تلاش میں دشوار گزار پہاڑی علاقوں کے کچی سڑکوں کا بحالت مجبوری میں استعمال کرکے ہر روز خوفناک حادثات کا شکار ہوتے رہتے ہیں۔