سه شنبه, اپریل 29, 2025
Homeخبریںافغانستان میں 6صحافیوں کواغواکیا،حکام نے تصدیق کی

افغانستان میں 6صحافیوں کواغواکیا،حکام نے تصدیق کی

کابل (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق افغانستان کے مشرقی صوبہ پکتیا میں مسلح گروہ نے چھ صحافیوں کو اغواء کیا ، حکام نے تصدیق کی ۔

طالبان نے کہاں ہے ہمارے جنگجووں نے غلطی سے افغان جرنلسٹوں کو اغواء کیا جو نجی اور گورنمنٹ میڈیا کیلیے جنوبی صوبہ پکتیا میں کام کرتے ہیں ۔

رائیٹرز نیوز ایجنسی کے مطابق ہفتے کے دن ضبیع اللہ مجاہد جو مسلح تنظیم کا ترجمان ہے اس نے کہا ہے ” ہاں ہمارے مجاہدین نے ان کو اغواء کیا ہے ، ابھی موبائل فون سروس کام نہیں کر رہے ہیں، جب علاقائی کمانڈر سے رابطہ ہوگا بہت جلد ان کو بازیاب کیا جائے گا ۔

گورنمنٹ عہداروں نے پشتو اور دری زبان میں نیوز دینے والی ریڈیو اور ٹی وی نیوز چینلز کے رپورٹرز کو بتایا کہ وہ اس وقت اغواء ہوے جب وہ جعمہ کے روز کسی میڈیا ورک شاپ کیلئے ہمسایہ صوبہ پکتیکا سے پکتیا جا رہے تھے۔

ہفتے کے دن عبداللہ حسرت ، پکتیا حکومت کے ترجمان نے کہا ہے ہم طالبان سے بات چیت کرنے کی کوشش کررہے ہیں کہ ان کو چھوڑ دیا جائے ۔

افغانستان 2018 میں جرنلسٹس کیلئے خطرناک ملک تھا ، جب کہ کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس ( سی پی جے) نے 13 ہلاکتوں کی رپورٹ کیئے اور انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس نے بتایا 16جرنسلٹ ہلاک ہوئے تھے ۔

جنوری میں ، افغان میڈیا کو طالبان نے دھمکی دی تھی ، جب تک صحافیوں کو نشانہ بنایا جائے گا جب تک وہ حکومت کے مسلح گروہ کے خلاف پروپیگنڈہ کو نشر کرنا بند نہیں کریں گے ۔

میڈیا تنظیموں کو ایک ہفتہ مہلت دیا گیا تھا ان کو تنبیہ کیا گیا ” طالبان مخالف اشتہارات ” بند کرے جس کی افغان سمیت مغربی سفارت کاروں نے بھی مذمت کی تھی ۔

2016 میں ملک کی سب سے بڑی براڈ کاسٹر ٹی وی طلوع نیوز کے ملازمین بس سے ایک خودکش بمبار نے گاڈی سے ٹکرائی جس سے 7 صحافی جانبحق ہوگئے ۔

طالبان نے زمہداری قبول کرتے ہوے کہا تھا کہ طلوع ٹی وی پروپیگنڈہ کررہا تھا جو افغانستان میں امریکہ اور انکی اتحادیوں کی قبضہ گیریت کو فروغ دے رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز