سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںڈیرہ بگٹی و کوہلو میں فورسز پر حملہ کر کے چار...

ڈیرہ بگٹی و کوہلو میں فورسز پر حملہ کر کے چار اہلکار ہلاک کیے: بی آر اے

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے گزشتہ روز پاکستانی فوج نے ڈیرہ بگٹی اور کوہلو کے سرحدی علاقے سخین اور ٹاپ تل کے مقامات پر عام آبادیوں پر جارحیت شروع کی اس دوران آپریشن میں شریک اہلکاروں پر دو مختلف مقامات پر گھات لگا کر خودکار ہتھیاروں سے حملے کیے جس کے نتیجے میں چار اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

سرباز بلوچ نے کہا ہے بلوچ سرزمین پر موجود ریاستی افواج کے خلاف حملے آزاد و خود مختار بلوچ ریاست کے قیام تک جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز