کوئٹہ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق پنجگور اور گوادر سے چار افراد لاپتہ ہوگئے جبکہ اورماڑہ سے نو ماہ پرانی لاش برآمد ہوئی ہے.
تفصیلات کے مطابق شام کے وقت گوادر سے قابض پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لے کر لاپتہ کر لیا.
فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت نعیم ولد غفور کے نام سے بتایا جاتا ہے.
مقامی زرائع کے مطابق فورسز نے ان کے دکان پر چھاپہ مارا اور انہیں زبردستی حراست میں لے کر اپنے ساتھ لے گئے.
دوسری جانب اورماڑہ کے علاقے سربٹ میں ایک ناقابل شناخت لاش برآمد ہوئی ہے. جو گزشتہ نو ماہ سے یہاں بے گور و کفن پڑی ہوئی تھی.
لاش کی اطلاعات موصول ہونے کے بعد تحصیلدار عاظم خان نے لیویز کے ہمراہ جائے وقوع کا معائنہ کیا اور میڈیکل آفیسر کی جانب سے لاش کو ناقابل شناخت قرار دینے کے بعد لاش کو اسی جگے دفنا دیا گیا.
.
تاہم اس حوالے سے مزید معلومات جاری ہے.
علاوہ ازیں پنجگور میں نامعلوم مسلح افراد نے تین افراد کو اغوا کرلیا.
زرائع کے مطابق چار دن قبل پنجگور کے علاقے کیل کور میں مسلح افراد نے تین افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا، جن کی شناخت، جلال، وزیر، اور جوانو کے نام سے بتایا جاتا ہے.
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ لاپتہ ہونے والے افراد پہلے ایک مسلح تنظیم سے منسلک تھے لیکن بعد میں انہوں نے ہتھیار پھینک کر فورسز کے سامنے سرینڈر کیا تھا.
واضح رہے بلوچستان بھر میں ریاستی بربریت اور تشدد کے واقعات میں آئے دن اضافہ ہوتی جارہی ہے.